ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

دوروز قبل کمسن بہن بھائی کے اغوا ء کے بعد قتل کا ڈراپ سین بچوں کے والد کی سابقہ منگیتر ملوث نکلی، بچوں کو قتل کیوں کیا؟ایسی وجہ سامنے آگئی کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائینگے

datetime 19  دسمبر‬‮  2018 |

شیخوپورہ/لاہور(نیوز ڈیسک)شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں سے دوروز قبل کمسن بہن بھائی کے اغوا ء کا ڈراپ سین ہوگیا ، دونوں بچوں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینکنے والے چارملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں دو روز قبل جڑانوالہ سے اپنے ننھیال آنے والے تین سالہ توحید اور2 سالہ خدیجہ کو اغوا ء کرلیا گیا تھا اور انہیں بیدردی

سے قتل کرنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینک دی گئیں۔پولیس نے بچوں کے والد شکیل کی مدعیت میں تھانا بھکی میں اغوا ء کا مقدمہ درج کیا تھا۔ڈی پی او شیخوپورہ جہا نزیب خان نے فوری ایکشن لیتے ہوے بچوں کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق بچوں کے والد شکیل کی پہلی منگنی بھی اسی گائوں کی نبیلہ بی بی نامی خاتون کے ساتھ ہوئی تھی جو بعد میں ٹوٹ گئی تھی۔ملزمہ نے بدلہ لینے کے لیے اپنے بھائی علی، کزن حفیظ اور بچوں کے ماموں شاہد سے مل کر بچوں کو اغوا ء کیا اور گلا دبا کر قتل کردیا۔ملزمان نے بچوں کی لاشیں بنگلہ نہر میں پھینک دی تھیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے نہر بنگلہ سے لاشیں برآمد کر لی ہیں ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بچوں کے چچا حق نواز نے ٹیلیفونک رابطے پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ ملزمہ نبیلہ سے بچوں کے ماموں شاہد اسماعیل کی منگنی ہوئی تھی، چند دن قبل پولیس نے نبیلہ کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے شراب سمیت دوسری منشیات برآمد ہوئیں، اس واقعے کا علم جب بچوں کے ماموں کو ہوا تو اُس نے نبیلہ سے منگنی توڑ دی، جس کا ملزمہ کو رنج تھا۔یہی وجہ ہے کہ بدلہ لینے کے لیے ملزمان نے بچوں کو 2 دن تک

غائب کیے رکھا اور پھر مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا اور لاشیں بوری میں بند کرکے نہر گھلے وٹواں میں پھینک دی تھیں، جنہں غوطہ خوروں نے تلاش کرلیا۔پولیس نے نبیلہ، اس کے بھائی محبوب شاہد اور کزن حفیظ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔دوسری جانب ملزمہ نبیلہ نے پولیس کو بتایا کہ بچوں کے ماموں شاہد اسماعیل کو بھی واقعے کا علم تھا، جس پر پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے اسے بھی حراست میں لے لیا۔واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…