پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

چھوٹے روبوٹ کے بڑے کام

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے ماہرین کا تیار کردہ روبوٹ اب شاپنگ مال اور ویئر ہاؤس میں سامان اٹھانے کا کام تن دہی سے انجام دے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے ہویانگ میں واقع ’علی بابا‘ شاپنگ مال کی انتظامیہ نے سب سے پہلے چینی کمپنی کے تیار کردہ روبوٹوں کو اپنے ادارے میں ملازمت دی۔ علی بابا کے ویئر ہاؤس میں اس سے قبل تقریبا 80 ملازمین سامان اٹھانے کا کام کرتے تھے۔

مگر جولائی کے بعد سے مالکان کو کسی کی ضرورت نہیں رہی اور انہوں نے ماسوائے کمپیوٹر آپریٹر کے سب کی چھٹی کردی۔ ویئر ہاؤس اور شاپنگ مال میں قالین صاف کرنے والی مشین کی طرح چھوٹے چھوٹے 60 کے قریب روبوٹ گھوم رہے ہیں جو 500 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ روبوٹ وائی فائی کے ذریعے ہدایت سنتے ہیں جبکہ ماہرین نے ان میں ایسا لیزر سسٹم نصب کیا جس کی بدولت یہ ایک دوسرے سے ٹکراتے نہیں بلکہ رک جاتے ہیں۔ لیزر روبوٹ کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ 360 ڈگرے زاویے پر گھوم کر ہدایت کے مطابق مذکورہ راستے پر چلتے ہوئے سامان کاؤنٹر تک پہنچاتے ہیں۔ علی بابا کے مالک کا کہنا ہے کہ انہیں روبوٹ خریدنے کے بعد 70 فیصد ملازمین کی ضرورت نہیں رہی اور تنخواہوں کی مد میں بڑے اخراجات بچت ہوئی، علاوہ ازیں سروس کوالٹی بھی بہتر ہوئی جو پہلے نہیں تھی۔ ٹیکنالوجی کمپنی کائن ایاؤ نامی کی جانب سے تیار کردہ روبوٹ بیٹری اور چارچنگ سے چلتے ہیں، صرف پانچ منٹ چارج کر کے ان سے پانچ گھنٹے تک کام لیا جاسکتا ہے۔ کمپنی ترجمان کے مطابق روبوٹ 3 ہزار میٹر ایریا میں سروس فراہم کرسکتے ہیں، ان کی رفتار 1.5 میٹر فی سیکنڈ ہے۔ روبوٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد کمپنی کا ارادہ ہے کہ ان کو سامان چین کے 100 علاقوں میں سامان کی ترسیل کے لیے بھی استعمال کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…