جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب کے تیل پیکیج سے روپے پر دباؤ میں کمی آئے گی، گورنر اسٹیٹ بینک

datetime 17  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر طارق باجوہ نے کہا کہ جیسے ہی سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت دستیاب ہوگی اور ڈالر کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا ویسے ہی روپے پر پڑنے والا دباؤ بھی کم ہوجائے گا۔  رپورٹ کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں اسٹیٹ بینک، ون لنک اور پنجاب حکومت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک کے کم ہوتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے باعث حالیہ دنوں میں ایکسچینج ریٹ شدید دباؤ میں رہا اور سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر نقد موصول ہونے کے باوجود 7 دسمبر کو غیر ملکی زرمبادلہ 7 ارب ڈالر سے کچھ اوپر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر منقل کرنے کے بعد پاکستان کے لیے امدادی پیکج کے حصے کے طور پر آئندہ ماہ مزید ایک ارب ڈالر موصول ہونے کا امکان ہے۔ طارق باجوہ نے بتایا کہ روپے کی قدر میں حالیہ کمی سے پہلے وزیر خزانہ اسد عمر کے ساتھ روپے کی گرتی ہوئی قدر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے خود اس چیز کو واضح کیا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی کا فیصلہ اُن کے علم میں لایا گیا جیسا کہ اس سے قبل اس پر بات چیت کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں روپے کی قدر میں بدترین کمی پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ابتدائی طور پر وزیراعظم عمران خان نے وضاحت دی تھی کہ اس بارے میں انہیں ذرائع ابلاغ سے معلوم ہوا۔ اس کے علاوہ اسد عمر نے اسٹیٹ بینک کی حالیہ مانیٹری پالیسی پر مبینہ طور پر تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا اور گورنر اسٹیٹ بینک کو کہا تھا کہ اس طرح کے فیصلے کرنے سے قبل حکومت کو اعتماد میں لیا جائے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ حکومت مرکزی بینک کی خودمختاری کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈالر میں اتار چڑھاؤ میکرواکنامک بنیادی اصولوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے رجحان پر انحصار کرتا ہے اور جب مارکیٹ کا رجحان مثبت ہوگا تو روپیہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک میں 3 ترجیحی شعبے ہیں، کم درجے ہاؤسنگ، ایس

ایم ایز اور زراعت کے ساتھ ساتھ 2 کراس کٹنگ تھیمز، اسلامک بینکاری اور قومی مالیاتی شمولیت شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قومی مالیاتی شمولیت کے عمل کی ملکیت حاصل کی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد صوبے پری پیڈ موبائل فون کارڈ سے آمدنی کے ایک بڑے حصے سے محروم ہوگئے۔

لہٰذا ’ہم کوئی اور راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک، ون لنک اور صوبائی حکومت کے درمیان دستخط ہونے والی مفاہمت کی یادداشت سے ٹیکس دہندگان کو فائدہ ہوگا اور وہ آن لائن بینکنگ، اے ٹی ایم اور فون بینکنگ کے متبادل طریقوں کے ذریعے صوبائی ٹیکسز کی ادائیگی کرسکیں گے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…