بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہواوے کی گرفتار خاتون افسر قید جیسی ضمانت پر رہا

datetime 17  دسمبر‬‮  2018 |

کینیڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ کے آغاز میں کینیڈا میں امریکا کی درخواست پر گرفتار کی گئی چین کی اسمارٹ موبائل بنانے والی کمپنی ہواوے کی خاتون افسر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ ہواوے کی چیف فنانشل افسر (سی ایف او) مینگ وانژو کو کینڈین حکام نے برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور کے ایئر پورٹ سے امریکی حکومت کی درخواست پر گرفتار کیا تھا۔ کینیڈین حکام نے 7 روز بعد

مینگ وانژو کی گرفتاری کو ظاہر کیا تھا۔ ان پر امریکی حکومت کی جانب سے ایران پر عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے اور اسے دھوکا دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ مینگ وانژو کو 8 دسمبر میں عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا، جہاں ان کی 3 دن تک سماعت جاری رہی۔ ہواوے کی گرفتار خاتون افسر پر امریکا سے دھوکے کا الزام ہواوے کی چیف فنانشل افسر کے وکلا نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کی مؤکل بیمار ہیں اور انہوں نے حال ہی میں سرجری اور علاج بھی کروایا۔ علاوہ ازیں ان کے وکلا نے مؤکل پر لگے الزامات کو مسترد بھی کیا تھا۔ مینگ وانژو کی گرفتار پر جہاں امریکا اور چین کے تعلقات میں کشیدگی دیکھی گئی، وہیں چین اور کینیڈا کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ دیکھے گئے۔ ہواوے کی چیف فنانشل افسر کی گرفتاری کے بعد چین میں بھی کینیڈا کے سابق سفیر سمیت ایک اعلیٰ کاروباری شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم اب کینیڈا کی عدالت نے مینگ وانژو کو ایک کروڑ کینیڈین ڈالر کی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق تین دن تک سماعتیں جاری رہنے کے بعد عدالت نے مینگ وانژو کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے انہیں وینکوور میں رہنے کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے مینگ وانژو کو اپنا پاسپورٹ جمع کروانے سمیت ایک خاص وقت گھر سے باہر رہنے اور اپنی نقل و حرکت کی رپورٹ حکام دینے کی ہدایت بھی کی۔ علاوہ ازیں عدالت

نے مینگ وانژو کو ایک ڈیٹیکٹ کرنے والا آلہ پہننے کی ہدایت بھی کی، جس سے ان کی نگرانی کی جاسکے گی۔ ساتھ ہی مینگ وانژو کے قریبی دوستوں کے بھی ضمانتی کاغذات جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔ ہواوے کی اعلیٰ افسر کی گرفتاری، چین کا امریکا سے شدید احتجاج ضمانت سے قبل ہونے والی سماعتوں کے دوران مینگ وانژو کے وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی مؤکل گزشتہ 15 برس سے کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔

اور ان کے یہاں پر 2 گھر ہیں۔ عدالت میں جمع کرائے گئے کاغذات سے پتہ چلا کہ مینگ وانژو کے 4 بچے ہیں اور انہوں نے 2 شادیاں کیں، ان کے تین بچے پہلے شوہر سے ہیں، جن سے انہوں نے طلاق لی تھی۔ کاغذات سے یہ بھی پتہ چلا کہ مینگ وانژو نے دوسری شادی اپنی ہی کمپنی کے ایک اعلیٰ افسر سے کی۔ مینگ وانژو ہواوے کے بانی Ren Zhengfei کی بیٹی ہیں جو چائنا پیپلز لبریشن آرمی کے سابق انجینئر ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…