اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مری میں ایک اور شرمناک واقعہ، بدنام زمانہ ایجنٹ مافیا کے کارندوں نے اکیلی نہتی خاتون کو سڑک پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کا افسوسناک ردعمل

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مری میں ایک شرمناک واقعہ، ایک خاتون کو چار آدمیوں نے سڑک پر لٹا کر سرعام مارا پیٹا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص آفتاب سارے واقعے کے متعلق بتا رہا ہے، اس شخص نے بتایا کہ میں مری جی پی او کے سامنے کھڑا ہوں

اور یہاں ایک خاتون اپنی بچی کے ساتھ گھومنے پھرنے مری آئی ہوئی تھی،  یہاں کے مقامی ایجنٹ نے ان سے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ ذومعنی جملے کسے اس کے بعد انہوں نے ان لوگوں کو بتایا کہ میری جگہ تمہاری ماں بہن بھی ہو سکتی ہے، اس وقت یہاں پوری دنیا تماشا دیکھ رہی تھی، چار بندوں نے مری جی پی او کے سامنے اس خاتون کو لٹا کر مارا، یہاں تمام لوگ کھڑے ہو تماشا دیکھتے رہے، اس شخص نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب، عمران خان صاحب میں اپنے تمام افسران بالا سے کہتا ہوں کہ یہ پولیس نے پرچہ کاٹا ہے کہ یہ جگہ مری کی حدود میں نہیں آتی، آپ راولپنڈی جا کر پرچہ درج کروائیں، یہاں اتنے مرد کھڑے ہو کر نہتی خاتون کو مار کھاتا ہوا دیکھ رہے ہیں، یہ کہاں جائے آپ انصاف دیں، مری میں بائیکاٹ مہم چلتی ہے تو آپ لوگ کہتے ہیں کہ یہاں لوگ ٹھیک ہیں، یہ خاتون اپنی بچی کے ساتھ یہاں گھومنے کے لیے آئی، اسے ان چاروں لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے پاس گئے تو وہ کہتی ہے کہ یہ جگہ ہماری حدود میں نہیں ہے۔ اس شخص نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب یہ آپ کی بہن ہے یہ آپ کی بھی بیٹی ہے، اگر یہ میری بہن اور بیٹی ہے تو خدا کی قسم اس مری میں کل آپ کی بھی بہن بیٹی محفوظ نہیں رہے گی، اس کا نوٹس لیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…