اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے والوں میں گزشتہ سال کی نسبت بڑی کمی،ایف بی آر نے سالانہ انکم ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں مزیدتوسیع کر دی

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سالانہ انکم ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق کمشنر ایف بی آر کو اختیار ہے کہ وہ خاص معاملے میں پندرہ دن تک ریلیف دے سکتا ہے۔ سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن اب 17دسمبر رات بارہ بجے جمع کرائی جا سکتی ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں سال کی دوران گزشتہ سال کی نسبت تیرہ فی صد کم رٹرینز جمع کرائی گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے ہفتہ وار تعطیل کے باعث 17 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے ۔ ہفتہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں ایف بی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو انکم ٹیکس گوشوار جمع کرانے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے جاتے رہے تاہم ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم جنرل کلازز ایکٹ کے تحت اگر آخری تاریخ میں تعطیل ہو تو اس میں خود بخود ورکنگ ڈے تک کی توسیع ہو جاتی ہے جس کے تحت 17 دسمبر گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ دفتری اوقات کار میں 17 دسمبر کو ٹیکس دفاتر یہ گوشوارے وصول کریں گے جبکہ آن لائن گوشوارے 17 دسمبر کی رات 12 بجے تک وصول کئے جائیں گے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…