اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

’’تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آگئی ہے‘‘ پنجاب کے کتنے اضلاع میں ’’آفٹر نون سکولز‘‘کھولے جائینگے پی ٹی آئی حکومت نے ’انصاف سکولز پروگرام‘منصوبے کا اعلان کر دیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک)صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن مراد راس نے ’’ماڈل سکول‘‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبوتر پورہ، گلبرگ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سپیشل سیکرٹری غلام فرید،محکمہ سکولز ایجوکیشن کے افسران، ماہرین تعلیم، اساتذہ، طالبات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر مراد راس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے

سرکاری سکولوں میں غریب اور بے وسیلہ بچوں کو جدید سہولیات سے لیس کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے نعرے کو عملی شکل دیں گے۔صوبائی وزیر مراد راس نے’’ انصاف سکول پروگرام‘‘ کے نام سے مارچ 2019ء میں پنجاب کے 20 منتخب اضلاع میں آفٹر نون سکولز کے آغاز کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کلاس روم کے قیام سے ننھے بچوں کو سکول میں خوشگوار ماحول میسر آئے گا اورابتدائے بچپن کی تعلیم کے منصوبے سے ننھے بچوں کی تعلیم میں دلچسپی پیدا ہو گی۔وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ کبوتر پورہ جیسے پسماندہ علاقہ میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کلاس روم، واٹر فلٹریشن پلانٹ، گرلز فرینڈلی ٹوائلٹ اور آئی ٹی لیب سے لیس ماڈل سکول کا افتتاح، نئے پاکستان کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ شرح داخلہ کے سو فیصد حصول کیلئے ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن کلاس رومز کا قیام ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔صوبائی وزیر مراد راس نے اپنے خطاب کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ اساتذہ کو جدید تعلیمی تصورات سمیت کلاس روم مینجمنٹ اور چائلڈ سائیکالوجی سے بھی آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کلاس رومز کے قیام کا مقصد چھوٹے بچوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرکے ان میں مختلف نفسیاتی طریقوں سے تعلیم میں دلچسپی پیدا کرنا ہے۔تقریب کے دوران صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس اور شرکاء

کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا ء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔صوبائی وزیر سکولزایجوکیشن نے گورنمنٹ سی ڈی جی گرلز ہائی سکول کبوتر پورہ، گلبرگ میں طالبات کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر مراد راس کی جانب سے نیٹ اینڈ کلین گرلز فرینڈلی ٹوائلٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…