جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ اسمبلی ہے یا نیب کے گرفتار افراد کا بورڈ آف گورنرز، ان لوگوں نے بنا کیا رکھا ہے؟ فواد چوہدری ن لیگ پر چڑھ دوڑے ، شہباز شریف بارے کیا کچھ کہہ گئے ؟

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے مسلم لیگ (ن )کی عجیب منطق ہے ٗ بڑے بھائی کے دور حکومت کے منصوبوں کا آڈٹ چھوٹا بھائی کیسے کر سکتا ہے؟اب یہ کہہ رہے ہیں قومی اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دینگے ٗ ہر روز واک آؤٹ کیا جا رہا ہے ٗ قومی اسمبلی میں قانون سازی کیا ہو گی،

جب ان کا واک آؤٹ ہی ختم نہیں ہو گا ٗ اگر ملکی مفاد میں قانون سازی نہیں ہو گی تو لوگوں کا اسمبلی سے اعتماد ختم ہوجائے گا ٗگرفتار افراد عدالتوں میں جا کر مقدمات کا دفاع کریں ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے مسلم لیگ (ن )کی عجیب منطق ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ بڑے بھائی کے دور حکومت کے منصوبوں کا آڈٹ چھوٹا بھائی کیسے کر سکتا ہے۔؟ چوہدری فواد نے کہاکہ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ قومی اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ کمیٹیوں کی تشکیل میں بھی روکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ ہر روز واک آؤٹ کیا جا رہا ہے، انہوں نے ہاؤس چلنے نہیں دینا۔ چوہدری فواد نے کہا کہ سپیکر صاحب کو چاہیے کہ ان کے بغیر ہی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ قومی اسمبلی میں قانون سازی کیا ہو گی، جب ان کا واک آؤٹ ہی ختم نہیں ہو گا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ اگر ملکی مفاد میں قانون سازی نہیں ہو گی تو لوگوں کا اسمبلی سے اعتماد ختم ہوجائے گا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ اسمبلی، قومی اسمبلی کی بجائے نیب کا بورڈ آف گورنرز لگ رہی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ عوامی مسائل کی بجائے جو بھی اپنی کرپشن کی وجہ سے پکڑا جاتا ہے اس پر اسمبلی میں طوفان برپا کردیا جاتا ہے ۔ چوہدری فواد نے کہاکہ جو لوگوں پکڑے گئے ہیں وہ عدالتوں میں جاکر اپنے مقدمات کا دفاع کریں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ اپوزیشن کا مطالبہ غیر اخلاقی ہے ٗاراکین اسمبلی کو کہتا ہوں کہ آپ نیب کے بورڈ آف گورنرز نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو پکڑا جاتا ہے، وہ گھنٹہ اس پر گفتگو کرتا ہے ٗقومی اسمبلی میںعوامی مسائل پر گفتگو نہیں ہورہی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…