بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

میریٹ ہوٹلز کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا چین نے چوری کیا : امریکا کا الزام

datetime 13  دسمبر‬‮  2018 |

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے میریٹ انٹر نیشنل ہوٹلز کے صارفین کا ڈیٹا ہیک ہونے میں چین کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ خبررساں اداے اے ایف پی کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے فاکس نیوز کے پروگرام ’ فاکس اینڈ فرینڈز ‘ میں تصدیق کی کہ حکومت کا ماننا ہے کہ میریٹ میں صارفین کے ڈیٹا کی چوری میں چین ملوث ہے۔

انہو ں نے فاکس نیوز کے پرگرام میں بتایا کہ ’ چین نے دنیا بھر میں سائبر حملے کیے ہیں‘۔ میریٹ ہوٹلز کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف مائیک پومپیو نے کہا کہ ’ ہم چین کو اسٹریٹیجک مقابل مانتے ہیں، وہ جنوبی چین کے سمندر میں اقدامات کررہے ہیں، وہ (چینی) یہاں امریکا میں جاسوسی سے متعلق آپریشن بھی کررہے ہیں‘۔ امریکا کی جانب سے چین پر میریٹ ہوٹلز کے ڈیٹا ہیکنگ کا الزام واشنگٹن اوربیجنگ کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور جاسوسی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں عائد کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کینیڈا نے امریکا کی درخواست پر چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل ایگزیکٹو مینگ وانژو کو گرفتار کیا تھا۔ مینگ وانژو پر ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی اور امریکا کے ساتھ دھوکا دہی کے الزامات عائد تھے۔ تاہم اس کے بعد چین نے کینڈا کے سابق سفیر مائیکل کوورگ کو چین میں گرفتار کیا تھا، جو انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے لیے ملازمت کرتے ہیں۔ مزید برآں آئندہ ہفتے امریکا کی جانب سے چینی ملٹری اور انٹیلی جنس ہیکرز پر نئے الزامات عائد کیے جانے کے امکانات ہیں۔ گزشتہ روز امریکا نے چینی کمپنی ینتائی جیری آئل فیلڈ سروسز گروپ پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 28 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا وہ ہیکرز جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی ہوٹل کمپنی میریٹ کے 50  روڑصارفین کا ڈیٹا چوری کیا ان کا تعلق چین کی وزارت برائے اسٹیٹ سیکیورٹی سے بتایا جارہا ہے۔ میریٹ نے 30 نومبرکو انکشاف کیا تھا کہ 2014 سے اسٹار ووڈ نیٹ ورک، جس میں صارفین کی ذاتی اور مالی معلومات موجود تھیں، تک غیر مجاز رسائی موجود تھی۔ واضح رہے کہ اسٹار ووڈ نیٹ ورک سے منسلک ہوٹلز میں شیرٹن، ویسٹِن، فور پوائنٹس اور ڈبلیو ہوٹل

شامل ہیں۔ میریٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 8 ستمبر کو خبردار کردیا تھا کہ امریکا میں ان کا ریزرویشن ڈیٹا ہیک کیے جانے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ ہفتے، میریٹ نے صارفین کو بذریعہ ای میل ڈیٹا چوری ہونےسے متعلق خبردار کیا تھا۔ 60 فیصد سے زائد متاثرہ صارفین کے چوری شدہ ڈیٹا میں پاسپورٹ کی معلومات، پتہ، سفر اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…