بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاسپورٹ لے کر لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں، نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

datetime 12  دسمبر‬‮  2018 |

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)جدید ٹیکنالوجی کی ایک اور کامیابی سامنے آگئی ہے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو شناخت کے لیے قطاروں میں کھڑے ہونے سے جان چھوٹ گئی ہے اب صرف چہرے سے ہی مسافر کی شناخت ہوسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں پہلی بار ہارڈز فیلڈ جیکسن ہوائی اڈے پر اس نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس میں ہوائی اڈوں پر موجود مسافروں کو لائن لگا کر کھڑا ہونا نہیں پڑا چہرے کی مدد سے ہی مسافر کی شناخت ممکن ہوگئی۔ اس نئی ٹیکنالوجی کا مقصد ہوائی اڈوں پر

مسافروں کو چیکنگ کے تکلیف دہ عمل سے نجات دلانا اور مسافروں و عملے کا قیمتی وقت بچانا ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی مسافر کے چہرے سے اس کی مکمل شناخت کی جاسکے گی اور الگ سے پاسپورٹ کی مکمل تفصیلات چیک کرنا ضروری نہیں ہوگا۔ اس وقت امریکا سمیت دنیا کے تمام ہوائی اڈوں پر روایتی بائیو میٹرک شناخت سسٹم رائج ہے مگر مستقبل قریب میں شناخت کا عمل ایک نئی جہت اختیار کرگیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ٹیکنالوجی کا اعلان رواں سال فروری میں کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…