پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے دو افراد کا سیڑھیاں چڑھنے کا مظاہرہ

datetime 12  دسمبر‬‮  2018 |

ہنوئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویتنام کے دو بھائیوں نے خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے سیڑھیاں چڑھنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیبلو اور جوئیل نامی دو بھائیوں نے خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے سیڑھیاں چلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ایک بھائی نے دوسرے

بھائی کو سر پر بیلنس کیا اور سیڑھیآں چڑھنا شروع کردیں۔ توازن کا ناقابل یقین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اس نوجوان نے نہ صرف اپنے ساتھی کو سر پر بیلنس رکھا بلکہ اس دوران 97 سیڑھیاں چڑھ کر عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ اس موقع پر پیبلو اور جوئیل نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا اور حاضرین کو دنگ کردیا۔ اس سے قبل اس خطرناک اسٹنٹ کا ریکارڈ جرمنی کے پاس تھا جہاں دو کرتب بازوں نے 90 سیڑھیاں عبور کی تھیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے اسٹنٹ کے لیے مشہور فلم گیم آف تھرون کی لوکیشن کا انتخاب کیا جہاں دونوں بھائیوں نے شاندار اسٹنٹ کا مظاہرہ محض 52 سیکنڈ میں طے کیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے پر دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ کامیابی سے قبل متعدد مرتبہ پریکٹس کی گئی جس میں ہم ناکام رہے تاہم ہمت نہیں ہاری اور جدوجہد جاری رکھی جس کے سبب کامیابی ملی۔ پیبلو اور جوئیل کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ انسان کی صلاحیتیں محدود نہیں ہے لگن اور محنت ہو تو کٹھن مرحلہ بھی آسان ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…