جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

انسٹاگرام میں پہلی بار منفرد فیچر متعارف

datetime 12  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ویسے تو نت نئے اور منفرد فیچر کروانے میں کافی شہرت رکھتی ہے، تاہم اب اس ایپ نے اپنی ہی سوشل ویب سائیٹ فیس بک جیسا ایک فیچر متعارف کرادیا۔ انسٹاگرام نے جہاں رواں برس ’آسک می‘ جیسا فیچر متعارف کروایا تھا، وہیں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن نے رواں برس آرکائیو سمیت ڈاؤن لوڈ ڈیٹا کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

تاہم اب اس ایپلی کیشن نے ایک منفرد فیچر متعارف کرادیا ہے، جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین فوری طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ جی ہاں، انسٹاگرام نے فیس بک کی طرح ڈائریکٹ میسیج میں وائس میسیج کا فیچر متعارف کرادیا۔انسٹاگرام کے نئے فیچر سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے لگے یہ پہلا موقع ہے کہ انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسیج میں وائس میسیج کا فیچر متعارف کرایا ہے، صارفین اس فیچر کو گروپ میسیجنگ میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اس فیچر میں صارفین کو یہ آپشن بھی دیا گیا ہے کہ اگر وہ وائس میسیج بھیجنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کرنا چاہیں تو وہ میسیج بھیجنے کے بعد اس پر کلک کرنے کے بعد اسے ٹریش کر سکتے ہیں۔ انسٹاگرام کا یہ فیچر بھی فیس بک وائس میسیج کی طرح کام کرتا ہے، یعنی وائس میسیج بھیجنے والا صارف اپنے موبائل کے اسپیکر پر انگلی رکھ کر پیغام کو ریکارڈ کر سکے گا۔ انسٹاگرام کا یہ فیچر فیس بک میسیجر کے وائس میسیج کی طرح کام کرتا ہے۔ اب انسٹاگرام صارفین اپنے دوستوں کو ایک منٹ سے زائد دورانیہ پر مبنی وائس میسیج بھیج سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…