جمعرات‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2024 

ٹرمپ کی نیندیں آج کل کیوں اڑی ہوئی ہیں؟قریبی ساتھی نے اندر کی بات بتاتے ہوئے اہم انکشاف کردیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی) وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ممکنہ مواخذے پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلی حکومت کے ہاتھوں مواخذے کے خدشات رکھتے ہیں جس کا اظہار امریکی صدر اپنے قریبی حلقوں سے نجی محافل میں بھی کیا کرتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کے نہایت قریبی ساتھی نے سی این این کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ اگلے صدارتی انتخابات میں ڈیمو کریٹک کی حکومت آنے پر اپنا مواخذہ ہونے کے قوی امکان کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ایک قریبی ذرائع نے بھی سی این این کو بتایا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے قانونی مشیر مائیکل کوہن کی جانب سے جنسی اسکینڈل کو چھپانے کے لیے دو خاتون ماڈلز کو بھاری رقم کی ادائیگی پر صدر کا مواخذہ ہوسکتا ہے۔امریکی صدر کے مواخذے کی خبریں اْس وقت سے زور پکڑ رہی ہیں جب نیویارک کی عدالت میں صدر ٹرمپ کے خلاف قانونی ماہرین نے ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں مائیکل کوہن کے توسط سے خاتون ماڈلز کو خاموش رہنے کے لیے رقم کی ادائیگی پر مواخذے کی استدعا کی گئی ہے۔ڈیموکریٹک کے منتخب نمائندوں کا بھی دعویٰ ہے کہ صدر ٹرمپ قانون شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں اور حکومت کی تبدیلی کے بعد یا مواخذے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ کو انہی مقدمات میں جیل بھی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…