ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

فرانس : کرسمس بازار میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 12 زخمی

datetime 12  دسمبر‬‮  2018 |

سٹراس برگ(این این آئی)فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں واقع کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی، واقعے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ کرنے والے ملزم کو کرسمس مارکیٹ کے قریب فوجیوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تاہم وہ فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا، اس دوران اس کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرنے کی

اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کا نام انسداد دہشت گردی سیل کو دے دیا گیا ہے، فائرنگ کا ملزم 29 سالہ نوجوان ہے جو اسٹراس برگ کا رہائشی ہے۔مسلح شخص کا مجرمانہ ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے،حملہ آور کے گھر چھاپہ بھی ما را گیا ہے۔فرانس کے وزیر داخلہ نے حملے کے بعد فرانس میں سیکیورٹی لیول بڑھانے کا اعلان کر دیا،فائرنگ کے واقعے کے بعد اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت بند کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…