لاہور(نیوزڈیسک)فواد چودھری کے ستارے گردش میں آگئے، وزیراعظم عمران خان برہم،گزشتہ روز کی طویل ترین میٹنگ میں کیا ہوا؟عارف نظامی کے انکشافات،تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار اورسینئر صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فواد چودھری پر کافی برہم ہیں اور گزشتہ روز کی وفاقی کابینہ کی طویل ترین میٹنگ فواد چودھری کے لئے اچھی نہیں رہی ، وزیراعظم عمران خان وزیراطلاعات پر کافی برہم تھے ،دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ میری پہلے سو دن کی کارکردگی
اچھی رہی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کسی کو بھی وزیر لگاسکتے ہیں، دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں اضافی فون پر ٹیکس ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 2 ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے ٗٹیکس کلچر آپنانا ہو گا۔