جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعد رفیق ان کی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ کے ’’کارنامے‘‘نیب نے تفصیلات جاری کردیں، کس طرح دھوکہ دہی کی اورذاتی مفادات حاصل کئے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے خواجہ برادران کی گرفتاری کی وجوہات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ سے ملکر ائیر ایونیو سوسائٹی بنائی اور بعد میں ائیر ایونیو کا نام تبدیل کرکے پیراگون رکھ دیا گیا۔نیب ترجمان کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف نیب لاہور کو انکوائری کے دوران نیب آر ڈیننس 1999کی شق 9Aکے تحت بدعنوانی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور

ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ غزالہ سعد رفیق ، بھائی خواجہ سلمان رفیق اور قیصرا مین بٹ اورندیم ضیا ء سے مل کر اےئر ایونیو کے نام سے ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کیا جس کو بعد میں میسرز پیرا گون سٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام سے تبدیل کیا گیا ۔ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ میسرز پیراگون سٹی مبینہ طور پر ایک غیرقانونی سوسائٹی ہے ،ملزمان نے ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ سے ملکر بڑے پیمانے پر سوسائٹی کے ممبران سے دھوکہ دہی کی اور غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبے کے فنڈز سے غیرقانونی طور پر ذاتی مفادات حاصل کئے ۔ ملزمان اپنے ساتھی ملزموں کے ساتھ مل کر مذکورہ پراجیکٹ چلا رہے تھے ۔ یہ ملزمان ایل ڈی اے کی منظوری کے بغیر واضح ہدایات کے باوجود لوگوں سے رقوم اکٹھی کررہے تھے ملزمان نے مذکورہ منصوبے سے مسلسل غیر قانونی طور پر فنڈز اورفائدہ حاصل کیا ۔ترجمان نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے اور اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے نام پر40کنال کے پلاٹ حاصل کئے ۔ ملزمان نے اپنے سرکاری عہدے کا غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی منصوبہ کی توسیع اورمارکیٹنگ کی اور متعدد کمرشل پلاٹس بیچ کر فائدہ حاصل کیا جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے اوریہ پلاٹ حقیقت میں

میسرز پیراگون سٹی کی ملکیت نہیں تھے ۔ خریداروں سے دھوکہ دہی کر کے بدعنوانی کی گئی ۔ ملزمان تفصیل اور مجرمانہ ردوبدل کے ذریعے پراسیکیوشن کو خراب کرسکتے تھے اس کے علاوہ بدعنوانی کی رقم کی وصولی قانون کے مطابق انکوائری اور انویسٹی گیشن کے لئے ثبوت جمع کرنے اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ملزمان کی گرفتاری ضروری تھی جس پر لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی اور بعد ازاں نیب نے قانون کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…