جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایسا انتظام اور سلوک کہیں نہیں دیکھا، سکھوں کے بعد ہندو یاتری بھی اپنے ساتھ ہونیوالے سلوک سے متاثر،پاکستان زندہ باد کے نعرے

datetime 11  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک)ہندو مذہب کے تہوار مہا شیو پوجاکی مرکزی تقریب کٹاس راج مندر چکوال میںمنعقد ہوئی جس میں بھارت سے آئے 127ہندو یاتریوں کے علاوہ ملک بھر کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے مذہبی رسومات ادا کیں ۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،پروفیسر خورشید کمال ،

عاشو جی ،ڈی پی او ،ڈی سی او چکوال و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ طاہر احسان نے کہاکہ پاکستان میں ہندو برادری سمیت دیگر اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،ہم ہر بار ہندو یاتریوں کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کے لیے ہمیشہ تیار ہتے ہیں ،پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کے فروغ سے خطے میں امن لایا جاسکتا ہے۔ہندو جتھہ کے پردھان شیو پرتاب بجاج نے کہا کہ ہم کٹاس راج مندرکے لیے چیف جسٹس پاکستان اور وزیرا عظم عمران خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ موسم بدلے، حکومتیں بدلیں،دونوں جانب کے افسر بدلے، مگر پاکستان میں ملنے والی محبتوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے36سال سے کٹاس راج یاترا کے لئے آرہے ہیں، ہر سال بھارتی شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نئے اقدامات دیکھنے کو ملتے ہیں پاکستان ہمیں اپنا دوسرا گھر لگتا ہے ۔کٹاس راج کے قدیم مندروں اور حویلی کی بہترین دیکھ بھال پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے شکر گذار ہیں۔سیکرٹری بورڈ طارق وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کٹاس ہندو مذہب کے قدیمی ورثہ ہے جس کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم نے اسکی حفاظت اور تزئین وآرائش کی ہے ،اسکی سیکورٹی کے لیے دن رات عملہ تعینات رہتا ہے

ہندو یاتریوں کے لیے رہائشی کمپلیکس،واش رومز زیر تکمیل ہے جبکہ دیگر سہولیات کے لیے اقدمات کیے گئے ہیں ۔تقریب میں موجود ہندو یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کو ملنا چاہتے ہیں، دونوں جانب اعتماد کی فضاء پروان چڑھ رہی ہے کرتار پور راہداری کھلنا ایک تاریخی اقدام ہے، جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے گذشتہ روز استقبالیہ تقریب سجا کر سبھی کے دل ایک بار پھر جیت لئے ہیں ۔تقریب کے آخر میں بھارت سے آئے ہندو یاتریوں نے پاکستان زندہ بار کے نعرے بلند کیے ۔ہندو یاتری ایک روز کٹاس راج میں قیام کرنے کے بعد 13دسمبر کو لاہور پہنچیں گے جبکہ 15دسمبر کو دورہ مکمل ہونے پر واہگہ بادرڈر کے راستے واپس بھارت چلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…