ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

محبت کی بے مثال علامت سمجھے جانے والے تاج محل دیکھنے کے خواہشمند پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں پر بجلی گرادی گئی ،بھارتی حکومت نے ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

datetime 11  دسمبر‬‮  2018 |

نئی دہلی(این این آئی )بھارت میں حکام نے محبت کی بے مثال علامت سمجھے جانے والے تاج محل کو دیکھنے کے لیے شہریوں اور غیر ملکیوں کی داخلہ فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آنے والے افراد کی مجموعی تعداد کو کم کرنا اور ملک کے اس اہم ترین سیاحتی مقام کو لاحق نقصانات پر روک لگانا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تاج محل کو دیکھنے کے لیے ہر روز دس سے پندرہ ہزار افراد آتے ہیں جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہوتی ہے۔

سال 2016 میں تاج محل کا دیدار کرنے کے لیے 65 لاکھ افراد نے اس سفید سنگ مرمر کے مقبرے کا رخ کیا۔ یہ مقبرہ مشہور مغل حکمراں شاہ جہاں نے اپنی بیگم ممتاز محل کے واسطے تعمیر کروایا۔نئے اعلان کے تحت تاج محل کو دیکھنے کے لیے آنے والے مقامی بھارتی شہریوں کو 50 روپے کے بجائے اب 250 روپے داخلہ فیس ادا کرنا ہو گی جب کہ دنیا کے عجائبات میں شمار ہونے والی اس پرشکوہ عمارت کے دیدار سے لطف اندوز ہونے کے لیے غیر ملکی شہریوں اور سیاحوں کے واسطے داخلہ فیس اب 16 ڈالر کے بجائے 19 ڈالر ہو گی۔بھارت میں آثار قدیمہ کے تحفظ کی اتھارٹی کے ایک عہدے دار کے مطابق داخلہ فیس میں حالیہ اضافے سے تاج محل کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد میں 15% سے 20% کی کمی واقع ہو گی۔ عہدے دار کا کہنا تھا کہ داخلہ فیس سے حاصل آمدنی کو تاج محل کی دیکھ بھال اور تحفظ پر خرچ کیا جائے گا۔ماہرین کے نزدیک یومیہ بنیادوں پر آنے والوں کی بڑی تعداد سے تاج محل کے سنگ مرمر کے فرش، دیواروں اور دیگر متعلقہ اشیا کو مستقل ضرر پہنچتا ہے۔علاوہ ازیں حکام اس بات کی بھی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ آگرہ شہر میں آلودگی کی بلند سطح کے سبب تاج محل کے سنگ مرمر کا رنگ زرد پڑنے سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…