بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

موٹروے پر500موٹربائیکلس چلانے کی اجازت ،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے موٹروے پر500سی سی ہیوی موٹربائیکلس چلانے کی اجازت پر حکم امتناعی کی درخواست مستردکردی۔

گذشتہ روز سماعت کے دوران بابرستارایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ 2011 میں تین سال کے لئے اجازت دی پھرنئے آئی جی نے پابندی لگادی،موٹروے کے2000 کے آرڈیننس کے مطابق بائیکرز کے موٹروے پرجانے کی پابندی نہیں ہے دنیاکے کئی ممالک میں بائیکس کوموٹروے پرچلنے کی اجازت ہے،جس پر چیف جسٹس کاکہناتھاکہ3 سال بائیکس کوچلانے کی اجازت دی تووہاں توحادثہ بھی نہیں ہوا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ کے نہ پرانے رولزمیں پابندی کاذکرہے نہ نئے جوتجویزکررہے ہیں،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ کتنی کاروں کے ٹائربرسٹ ہوتے حادثے ہوتے ہیں کیاان پرپابندی لگادیں،چاہئے تویہ کہ آپ قانون بنائیں ٹائروں کی کوالٹی چیک کریں،اس پر عدالت میں موجود موٹروے پولیس کے نمائندے کاکہناتھاکہ بائیکرزکے چلان ہوئے ہیں ریکارڈساتھ لگایاہے،جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ بائیکرزکہہ رہے ہیں قانون کی پابندی کریں گے،توپھرحرج کیا ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ کے قانون میں کچھ نہیں،دیں پرمٹ جومرتے ہیں ان کی قسمت،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کے پرمٹ کے بغیرکوئی بھی موٹروے پرنہیں جاسکتا،22جنوری کو مناسب حکم جاری کریں گے عدالت نے حکم امتناع کی درخواست مستردکردی۔یادرہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کیسنگل بنچ میں جسٹس محسن اخترکیانی نے فیصلہ دیاتھا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…