اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

جے یو آئی( ف )نے بھی حکومت کی تعریف پرمجبورہوگئی،ٹرمپ کو زبردست جواب دینے پرعمران خان کو خراج تحسین

datetime 10  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کی سخت مخالف جماعت جے یو آئی( ف )نے بھی حکومت کی تعریف کردی۔پیرکو قومی اسمبلی اجلاس میں امریکی بیان کے پر وزیر اعظم عمران خان کے جواب کے حوالے سے جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو جو جواب موجودہ حکومت نے دیا ہے اس پر ستائش کرتے ہیں اور امریکہ کو ایسا ہی جواب دینا چاہئے مولانا عبدالواسع نے حکومت سے خارجہ پالیسی ایوان میں زیر بحث لانے کا مطالبہ بھی کردیا

جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود کا ہہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قومی امنگوں کے مطابق جواب دیا ہے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے اب سب اتفاق کررہے ہیں افغان طالبان افغان حکومت اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے مختلف ادوار ہوچکے ہیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اکیلا پاکستان کچھ نہیں کرسکتا سب فریقین کو ذمہ داری لینا ہوگی شاہ محمود قریشی کرتار پورا بارڈر کھولنے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے کرتارپوربارڈر کھول کر عالمی دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے کرتار پور اقلیتوں کے لئے اچھا پیغام تھاہم بھارت سے متنازعہ معاملات پر بات چیت چاہتے ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے بھارت میں جو حکومت آئے مذاکرات پالیسی نظر ثانی کرے گی اور امید ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے رویے پر بھی نظر ثانی کرے گا۔  تحریک انصاف کی سخت مخالف جماعت جے یو آئی( ف )نے بھی حکومت کی تعریف کردی۔پیرکو قومی اسمبلی اجلاس میں امریکی بیان کے پر وزیر اعظم عمران خان کے جواب کے حوالے سے جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو جو جواب موجودہ حکومت نے دیا ہے اس پر ستائش کرتے ہیں اور امریکہ کو ایسا ہی جواب دینا چاہئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…