منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

جدید ٹیکنالوجی کی ایک اور کامیابی ،اب آپ کا چہرہ ہی آپ کا پاسپورٹ ہو گا،معروف ہوائی اڈے پر نئی ٹیکنالوجی کا بائیومیٹرک تجربہ کامیاب 

datetime 10  دسمبر‬‮  2018 |

نیویارک(این این آئی )جدید ٹیکنالوجی کی ایک اور کامیابی سامنے آگئی۔ ہوائی اڈوں پرمسافروں کو شناخت کے لیے قطاروں میں کھڑے ہونے سے جان چھوٹی۔روایتی شناخت کے طریقے کے بجائے اب صرف چہرے ہی سے مسافر کی شناخت ہوسکے گی اور چہرہ ہی مسافر کا پاسپورٹ ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا میں پہلی بار ہارٹزفیلڈ جیکسن ہوائی اڈے پر اس نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب بائیومیٹرک تجربہ کیا گیا ۔اس نئی ٹیکنالوجی کا مقصد ہوائی اڈوں پر

مسافروں کوچیکنگ کے تکلیف دہ انتظار کے عمل سے نجات دلانا، مسافروں اور عملے کا قیمتی وقت بچانا ہے۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی مسافر کا چہرہ شناخت کرنے سے اس کی مکمل شناخت کی جاسکے گی اور الگ سے پاسپورٹ کی مکمل تفصیلات چیک کرنا ضروری نہیں ہوں گی۔اس وقت امریکا سمیت دنیا کے تمام ہوائی اڈوں پر روایتی بائیومیٹرک شناخت سسٹم رائج ہے مگر مستقبل قریب میں شناخت کا نظام ایک نئی جہت اختیار کرگیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…