اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے 2016میں خصوصی طیارے پر برطانیہ جانے کے معاملے پر اور برطانیہ میں علاج کے دوران اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو دفتر خارجہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوروں کی تفصیلات تیار کرلیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے 22مئی 2016کو
خصوصی طیارے سے سفر کیا، نواز شریف کا علاج کے باعث دورہ برطانیہ طویل ہو گیا جس کی وجہ سے خصوصی طیارہ 29جولائی 2016کو خصوصی طیارہ دوبارہ لندن گیا، اسی دن سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے پر لندن سے پاکستان واپس آئے، نواز شریف کے لندن قیام کے دوران 3لاکھ 27ہزار 927ڈالر اخراجات آئے جبکہ وی وی آئی پی فلائٹ پر 3کروڑ 45لاکھ 27ہزار خرچ ہوئے۔