اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

بڑے اسلامی ملک کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ گورنر، وزیر،پولیس چیف، سربراہ بارڈر گارڈ جاں بحق

datetime 10  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،حادثے میں ریاست القادریف کے گورنر میرغنی صالح، کابینہ کے چیف، مقامی وزرا اور پولیس چیف سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا ہیلی کاپٹر ریاست القادریف میں لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران کمیونیکیشنز کے ایک ٹاور سے ٹکرا گیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔سوڈان کی سرکاری ٹی وی کا کہنا

تھا کہ حادثے میں القادریف کے گورنر میرغنی صالح، ان کی کابینہ کے چیف، مقامی وزیرجنگلات اور مقامی پولیس چیف اور بارڈر گارڈ کے سربراہ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔سوڈانی ائرکرافٹ ایتھوپیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی گئیں کہ وجوہات کیا تھیں اور حادثے میں کسی کی جان بچی ہے یا نہیں؟سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی سونا  کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…