جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان نے امداد کے باوجود دہشتگردوں کو ٹھکانے فراہم کئے ، ایک ڈالر بھی نہ دیا جائے،امریکہ پھر الزام تراشی پر اتر آیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(اے این این)اقوا م متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلے نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے امریکی امداد کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے، اصلاح کے بغیر پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلے نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں کہا کہ امریکا کو ان ممالک کو امدادنہیں دینی چاہئے جو پیٹھ پیچھے ہمارے کام میں رکاوٹ بنیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ان ممالک کو بھی امداد نہیں دینا چاہئے جو

امریکی پارٹنر نہیں بننا چاہتے، جبکہ امریکا کو پارٹنر ممالک پر بھی اسٹریٹیجک نظر رکھنی چاہئے۔نکی ہیلے نے کہا کہ امریکا آنکھ بند کرکے امداد دیتا رہتا ہے، اس کی مثال پاکستان ہے جس کو اربوں ڈالرز امداد دی، پاکستان نے اس کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا، پاکستان کو اپنی اصلاح کرنے تک ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔پاکستان اپنی اصلاح کیلئے امریکاکی طرف سے دیئے اربوں ڈالرز استعمال کرے،یہ کوئی چھوٹی رقم نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…