اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اوورسیز پاکستانی بھی ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے میدان میں آگئے،رواں سال بیرون ممالک سے بھیجی گئی تارکین وطن کی رقوم میں بڑا اضافہ، 2018میں یہ رقم اور کتنے گنا بڑھ سکتی ہے، عالمی بینک کی ایسی رپورٹ کے پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال بیرون ممالک سے
پاکستان بھیجی گئی رقوم میں 2.6فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ 2018میں کئی گنا بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے 2017ءمیں مجموعی طور پر 19 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جبکہ بھارتی شہریوں نے رواں سال 80 ارب ڈالر بھارت منتقل کئے، اسی طرح چین کو اوورسیز چینی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی رقم 67 ارب ڈالر رہی، میکسیکو اور فلپائن کو 34 ارب ڈالر جبکہ مصر کو 26 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ اوورسیز شہریوں کی جانب سے اپنے اپنے ممالک میں بھیجی گئی رقوم میں اضافہ متوقع ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں موجود مختلف ممالک کے اوورسیز شہریوں کی جانب سے مجموعی طور پر اپنے اپنے ممالک میں رواں سال 528ارب روپے بھیجے جانے کا امکان ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 8.10فیصد ریکارڈ اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے بڑی رقم کا عطیہ دیا گیا ہے اورامریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں موجود تارکین وطن میں اس تحریک میں بڑھ چـڑھ کر حصہ لیا ہے۔ حال ہی میں چیف جسٹس آف پاکستان چند روز قبل اپنا دورہ برطانیہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچے ہیں ۔ چیف جسٹس کے دورہ برطانیہ کے دوران برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے ڈیمز فنڈز کیلئے دل کھول کر مختلف تقاریب میں عطیات جمع کروائے ہیں۔