اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پختون تحفظ تحریک کے سربراہ منظور احمد پشتین پر سندھ حکومت نے صوبے میں داخلے پر 90 روز کی پابندی لگا دی ہے، اپنے نوٹیفیکیشن میں صوبائی محکمہ داخلہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ منظور پشتین نفرت پر مبنی تقاریر کرتے ہیں اور ریاست اور قانون نافذ
کرنے والے اداروں کے خلاف لوگوں کو اکساتے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کی ان اقدام سے کراچی کا امن خراب ہو رہا ہے، سندھ حکومت کاکہنا ہے کہ منظور پشتین پر سندھ میں داخلے پر پابندی عوامی مفاد اور صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔