اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہاکی ورلڈ کپ ٗہالینڈ نے پاکستان کو 1۔5 سے شکست دے دی

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھونیشور(این این آئی) ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ٹیم نے گروپ میچز میں اپنا آخری میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلا جس میں سے 1۔5 سے شکست ہوگئی۔ اتوار کو ورلڈ کپ میں گروپ میچ کا آخری دن تھا ٗڈچ ٹیم نے گروپ کے تین میچز کھیلنے کے بعد 6 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں جبکہ گرین شرٹس کا صرف ایک پوائنٹ ہے۔ایونٹ میں ملائیشیا پاکستان کے برابر ہے یعنی اس کا بھی ایک پوائنٹ ہے ،

تاہم گول اوسط پاکستان کا بہتر ہے۔پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ سے قبل ملائیشیا اور جرمنی کی ٹیمیں بھی مد مقابل ہوئیں جس میں جرمنی نے ملائیشیا کو 3۔5 سے شکست دے دی۔ اس میچ کے بعد جرمنی نے گروپ ڈی میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا اور براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ ملائیشیا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ میچز کے اختتام پر ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو کوارٹر فائنل تک پہنچنے کیلئے ایک ایک میچ اور کھیلنا ہوگا۔پاکستان کو کوارٹر فائنل تک پہنچنے کیلئے 11 دسمبر کو بلجیئم کو شکست دینی ہوگی۔ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ترتیب دیے گئے پول ‘ڈی’ میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ملائیشیا کے خلاف کھیلا گیا دوسرا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔  ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ٹیم نے گروپ میچز میں اپنا آخری میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلا جس میں سے 1۔5 سے شکست ہوگئی۔ اتوار کو ورلڈ کپ میں گروپ میچ کا آخری دن تھا ٗڈچ ٹیم نے گروپ کے تین میچز کھیلنے کے بعد 6 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں جبکہ گرین شرٹس کا صرف ایک پوائنٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…