منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اسرائیلی وزیر اعظم نے سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو رسمی شکل دینے کی کوششیں تیز کر دیں،حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (آئی این پی ) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتیں یاہو نے اسرائیل اور سعودی عرب مابین تعلقات کو رسمی شکل دینے کی کوشش تیز کر تے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے امریکہ کے تعاون سے دو ہزار انیس کے عام انتخابات سے پہلے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دے دی جائے گی۔

صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق موساد کے سربراہ یوسی کوہن اور بہت سے امریکی عہدیدار اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دینے میں نتن یاہو کی مدد کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو کو پوری امید ہے کہ امریکہ کے تعاون سے دو ہزار انیس کے عام انتخابات سے پہلے پہلے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دے دی جائے گی۔ بعض صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت تعلقات معمول پر لانے کی غرض سے متعدد عرب ملکوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔حالیہ برسوں کے دوران سعودی عرب سمیت خطے کے عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب اسرائیل برسوں سے فلسطینیوں کے قتل عام میں مصروف ہے اور اس نے سرزمین فلسطین پر ہی نہیں بلکہ علاقے کے بعض دوسرے عرب اور اسلامی ملکوں کے بعض علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔  اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتیں یاہو نے اسرائیل اور سعودی عرب مابین تعلقات کو رسمی شکل دینے کی کوشش تیز کر تے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے امریکہ کے تعاون سے دو ہزار انیس کے عام انتخابات سے پہلے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دے دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…