ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ایڈیلیڈ ٹیسٹ : آسٹریلیا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے، جیت کیلئے آسٹریلیا کو 219رنز اور بھارت کو6وکٹیں درکار

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(آئی این پی)آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ایڈیلیڈ میں جاری ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے۔میچ کے آخری روز آسٹریلیا کو جیت کیلئے219رنز جبکہ بھارت کو جیت کیلئے6وکٹیں درکار ہیں۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 323رنز ہدف کے

تعاقب میں 4وکٹوں کے نقصان پر 104رنز بنا لئے ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان آئرن فنچ11،مارکوس ہیرس26،عثمان خواجہ 8 اور ہینڈز کومب14رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شینمارش31اور ٹم ہیڈ11رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون اور محمد شامی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔اتوار کو ایڈیلیڈ کر کٹ گراؤنڈ پر جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 3وکٹوں کے نقصان پر151رنز دوبارہ شروع کی تو پوجارا41اور ریہانے1رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کیلئے87رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور234رنز تک پہنچا دیا ،بھارت کی چوتھی وکٹ 234رنز بنا گری جب پوجارا71رنز بنا کر پویلین لوٹے۔جسکے بعد ریہانے کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز وکٹ پر جم کے نہ کھیل سکا ،اور وقفے وقفے سے بھارت کی وکٹیں گرتی رہیں اور بھارت کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں307رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،اجنکیا ریہانے70اور پینٹ34رنز بنا کر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ناتھن لیوئن نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے6،مچل سٹارک نے 3اور جوش ہیزل ووڈ نے 1وکٹ حاصل کی۔جواب میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 323رنز ہدف کے تعاقب میں 4وکٹوں کے نقصان پر 104رنز بنا لئے ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان آئرن فنچ11،مارکوس ہیرس26،عثمان خواجہ 8 اور ہینڈز کومب14رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شینمارش31اور ٹم ہیڈ11رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون اور محمد شامی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 250جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں235رنز بنائے تھے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…