ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

فیس کی ادائیگی : بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائزز کو مزید 10دن کی مہلت دیدی

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) نے پی ایس ایل فرنچائزز کو فیس کی ادائیگی کیلئے مزید 10دن کی مہلت دے دی۔گزشتہ دنوں لاہور میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا احسان مانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس میں دیگر بورڈ حکام،لاہور قلندرزکے 2اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے ایک آفیشل موجود تھے۔

دیگر فرنچائززکے اونرز بذریعہ فون لائن شریک ہوئے۔واضح رہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے کئی روز بعد تک بھی صرف 2 فرنچائزز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ نے ہی فیس جمع کرائی ہے، کراچی کنگز نے ایک ملین ڈالر فیس دینے کے ساتھ باقی رقم کے چیکس دیے، دیگر کی بینک گارنٹی بورڈ کے پاس موجود ہے جسے ضرورت پڑنے پر کیش کرایا جا سکے گا،میٹنگ میں بعض ٹیموں کی جانب سے بورڈ سے ایک بار پھر مہلت طلب کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں چھوٹ کیلئے فرنچائزز سمیت پی سی بی خود بھی کوشش کر رہا ہے، جب تک حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملتا فیس دینے پر اصرار نہ کیا جائے، ٹیکس کے بغیررقم لینے کا سابقہ موقف بھی دہرایا گیا۔اونرز کا کہنا تھا کہ ہماری بینک گارنٹی بورڈ کے پاس ہے لہذا کوئی خطرے کی بات نہیں، ہم نے اگرابھی پوری فیس جمع کرا دی اور بعد میں ٹیکس معاف ہوگیا تووہ رقم واپس لینا دشوار ہو جائے گا۔پی سی بی نے یہ درخواست قبول کرتے ہوئے مزید 10روز کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت تک ٹیکس میں چھوٹ کا کوئی جواب نہ آیا تو سب کو پوری فیس دینا پڑے گی، اسے فرنچائزز کی جانب سے کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی کرنا اور ہوٹلز کی بکنگ بھی ہونی ہے لہذا زیادہ انتظار نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…