بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کو پی ایس ایل 4کے لیے کپتان مقرر کردیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہورقلندرز کے مالک فواد رانا نے آل راونڈر محمد حفیظ کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دورا ن فواد رانا کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن کے بعد سے ہی محمد حفیظ کو اپنی ٹیم میں لینا چاہتے تھے۔

لیکن ٹورنامنٹ کے قوانین اور پروسیجرز نے انہیں ایسا کرنے سے محروم رکھا، ان کا کہنا تھا کہ سکواڈ میں شامل نئے کھلاڑی محمد حفیظ نے انٹر نیشنل کرکٹ میں حاصل کردہ تجربے سے مستفید ہوں گے اور امید ہے کہ اس بار لاہور قلندرز اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کرے گی۔فواد رانا کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان سپر لیگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں اور چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے شکر گزار ہیں جو ہماری گزارشات سن رہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ اسے نبھانے کی پوری کوشش کریں گے اور امید ہے کہ لاہور قلندرز اس بار اچھے نتائج دے گی ۔ لاہور قلندرز کی قیادت میرے لیے چیلنج ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے زیادہ میچز پاکستان میں ہونے کی وجہ سے خوش ہوں اور لاہور قلندرز کی کوشش ہے کہ سب غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی پرفارمنس پر بات نہیں کروں گا بلکہ مستقبل کی پرفارمنس پر نظر ہوگی، لاہور قلندرز کے پاس چیمپیئن بننے کے لئے تمام کھلاڑی موجود ہیں۔محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کے تھنک ٹینک کو ٹیم کا اچھا کومبینیشن بنانے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں متوازن لگ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو امید دلائی اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے ٹیلنٹ کو سامنے لا رہے ہیں۔محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ ٹیسٹ میچز عزت اور کامیابی کے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا ٹائم فریم ابھی نہیں دے سکتا۔پریس کانفرس کے دوران فواد رانا کا بھی کہنا تھا کہ فرنچائز کے ماڈل پر ہمیشہ بات چیت چلتی رہتی ہے، میں

پرامید ہوں کہ پی ایس ایل مزید اچھا برانڈ بنے گا۔یاد رہے کہ 38سالہ محمد حفیظ نے حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ،وہ اب تک248ٹونٹی ٹونٹی میچز میں24.61کی اوسط سے 5244رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 2سنچریاں اور30نصف سنچریاں شامل ہیں اور اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ 122.35رہا، وہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 21.86کی اوسط سے158وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…