ابو ظہبی (این این آئی)پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ جیتے والے کین ولیم سن نے تسلیم کیا ہے کہ ایشیائی کنڈیشنز میں ٹاس جیتنے کی اہمیت ہوتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں بار ابو ظہبی کی کنڈیشن کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔28سالہ کین ولیم سن جنھوں نے دوسری اننگز میں 283 گیندوں پر کیرئیر کی 19 ویں سنچری 139 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا نے کہا کہ پانچویں وکٹ پر ناٹ آؤٹ 126 رنز بنانے والے مارک نکولس کے ساتھ 212 رنز کی شراکت اہمیت کی حامل تھی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف ایک ایسی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے تھے، جو ڈومیسٹک کرکٹ کا تو وسیع تجربہ رکھتی تھی، البتہ بین الاقوامی سطح پر ابھی یہ ٹیم سیکھنے کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔کین ولیم سن نے کہا کہ آپ اس کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ہم نے سیریز میں دو کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا۔اپنے کیرئیر کی یادگار اننگز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کیوی قائد نے ایسا نہیں ہے البتہ 1969 کے بعد ہوم سیریز میں پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی فتح کو ضرور یاد رکھنا چاہیں گے۔