اسلام آباد(آن لائن) ایران نے ٹینکر کے ذریعے لے جائے گئے بچوں کو بازیاب کر لیا، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تمام بچے افغانی اور ٹینکر ڈرائیور کے رشتہ دار ہیں کوئی پاکستانی بچہ شامل نہیں ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز میڈیا پر پاکستانی بچوں کے اغوا کو بازیاب کرا لیا ہے، ایرانی حکام نے پاکستانی سفارت خانے کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ٹینکر ڈرائیور کے پاس ایران
کا ویزہ تھا اور وہ اپنے خاندان کو غیر قانونی طریقے سے ایران لانا چاہتا تھا، ٹینکر میں موجود تمام بچے افغانی اور ڈرائیور کے رشتہ دار ہیں جو اس وقت ایران کے برجند کیمپ میں موجود ہیں، ان بچوں میں کوئی بھی پاکستانی بچہ شامل نہیں ہے، ٹینکر سے بچوں کو ماہی روڈ کسٹم جوائنٹ سے بازیاب کیا گیا ان تمام بچوں کو جلد دوگارون بارڈر ایران سے افغانستان منتقل کر دیا جائے گا۔