جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نوکیا کا نیا اسمارٹ فون 8.1 متعارف جو سنگل چارج پر 2 دن تک چلے

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نوکیا نے اپنا نیا اسمارٹ فون 8.1 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فون متعدد رنگوں جیسے بلیو، اسٹیل، سلور، کاپر، آئرن اور ہائیبرڈ اسٹیل میں دستیاب ہوگا۔ نوکیا نے اسے ایسا پریمیئم فون قرار دیا ہے جو مناسب داموں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ نوکیا نے چپکے سے نیا اسمارٹ فون پیش کردیا اس فون کے ڈسپلے پر بھی آئی فون ایکس جیسا نوچ موجود ہے اور یہ نوکیا 7.1 کا زیادہ بہتر ورژن ہے۔

جس میں فیچرز اور کارکردگی کا اچھا امتزاج دیا گیا تھا۔ اس نئے فون کا ڈیزائن بھی نوکیا 7.1 سے ملتا جلتا ہے تاہم کچھ چیزوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس فون میں 6.18 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر، اینڈرائیڈ 9 پائی، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق پیور ڈسپلے کو ایچ ڈی آر 10 سپورٹ دی گئی ہے جبکہ گوگل لینس سپورٹ بھی موجود ہے۔ اس فون کا سیلفی کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے جبکہ بیک پر 13 اور 12 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جو کہ زئیس آپٹکس اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہے۔ ‘خالص’ اینڈرائیڈ ون سپورٹ کو اس فون کی خاصیت ہی سمجھی جاسکتی ہے کیونکہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس 3 سال جبکہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹس 2 سال تک فوری صارفین کو دستیاب ہوں گی۔ نوکیا کے 3 نئے ‘سستے’ اسمارٹ فونز متعارف اور یہ ایسے فون کے لیے انتہائی زبردست ہے جو کہ قیمت کے لحاظ سے سام سنگ کے لیے گلیکسی نوٹ 9 سے 50 فیصد سے بھی زیادہ سستی ہو۔ اس فون میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری 18w فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنگ چارج پر اعتدال میں رہ کر استعمال کرنے پر یہ فون 2 دن تک چل سکتا ہے۔ اس کی قیمت 452 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں آئندہ ماہ مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…