اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے لیے میڈیا کا اسپیشل اسسٹنٹ لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، معروف صحافی خوشنودعلی خان کا دعویٰ ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص ٹی وی کے حوالے سے جانی مانی شخصیت ہے جسے عمران خان کیلئے میڈیا کا اسپیشل اسسٹنٹ لگایا جائے گا
تاہم اس حوالے سے تھوڑا انتظار کیا جا رہا ہے کیونکہ اس شخص کی دہری شخصیت ہےاور یہ مخلتف عہدوں پر پہلے بھی کام کر چکے ہیں۔ابھی مذکورہ شخص کو اسپیشل اسسٹنٹ لانے کا عمل روک دیا گیا ہے۔اس کا فیصلہ زلفی بخاری کے کیس کے بعد کیا جائے گا ۔ دیکھا جائے گا کہ زلفی بخاری کے کیس کا فیصلہ کیا ہوتا ہے۔