جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

مائیکرو سافٹ کروم جیسا ویب براؤزر لانے کیلئے تیار

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مائیکرو سافٹ نے اپنے براؤزر ایج سے مایوس ہوکر ونڈوز 10 میں اس کے متبادل کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔ ونڈوز سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق اس نئے براؤزر کو اناہیم کا کوڈ نام دیا گیا ہے جبکہ اس کے لیے کرومیم نامی رینڈرنگ انجن استعمال کیا جائے گا۔

جو کہ گوگل اپنے کروم براﺅزر کے لیے استعمال کررہا ہے۔ مائیکرو سافٹ ایج میں یہ کمپنی ایج ایچ ٹی ایم ایل رینڈرنگ انجن استعمال کررہی ہے اور 2015 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ ونڈوز 10 میں متعارف ہونے کے بعد سے اسے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ مائیکروسافٹ کا نیا براؤزر ‘ایج’ متعارف اسٹارٹ کاﺅنٹر کے مطابق اس وقت محض 2 فیصد صارفین ایج کو استعمال کررہے ہیں جبکہ کروم صارفین کی تعداد 62 فیصد سے زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے براﺅزر میں کرومیم کے استعمال کا مقصد اس کی کارکردگی کو متاثر نہ ہونے دینا ہے جس کا سامنا ایج کی شکل میں صارفین کو ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ فائرفوکس 2004 اور گوگل کروم 2008 میں متعارف ہوا تھا اور وہ مائیکرو سافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مقابلے میں زیادہ تیز اور بہتر فیچرز سے لیس تھے، جنھوں نے مائیکرو سافٹ کے براﺅزر کو زوال کا شکار کردیا۔ اس کو دیکھتے ہوئے مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کرکے ایج کو دی۔فائرفوکس کا نیا ویب براؤزر گوگل کروم سے بہتر؟ مگر اب مائیکروسافٹ نے گوگل کو اسی کے میدان میں شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کرومیم جو کہ گوگل کا اوپن سورس براﺅزر پراجیکٹ ہے کو نئے براﺅزر کی بنیاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس نئے براﺅزر کا نام کیا ہوگا۔ فی الحال مائیکروسافٹ نے اس رپورٹ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…