اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ہم مصروف تھے‘‘ حکومتی اشتہارپر وزیر اطلاعات اور وزیراعظم کے مشیر کے درمیان لڑائی کاافسوسناک انجام،ایک کو فارغ کرنے کا فیصلہ

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت کی 100روزہ کارکردگی پر ریلیز ہونیوالے ’’ہم مصروف تھے‘‘ کے اشتہار پر وزارت اطلاعات اور وزیراعظم کے مشیر کے درمیان چپقلش سامنے آگئی، وزیراعظم نے میڈیا سے تعلقات استوار کرنے کے لئے ان دو شخصیات میں سے ایک کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انتہائی معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سو روزہ کارکردگی پر ریلیز ہو نیوالے اشتہار کی ڈیزائننگ سینیٹرفیصل جاوید اور وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی نے کی ہے اور اس سلسلے میں وزارت اطلاعات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے مشاورت نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں اشتہار چھپنے کے بعد وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا کہ ایسے اشتہارات ان کی مشاورت سے نہیں چھاپے جاتے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ افتخار درانی اور وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے درمیان کافی عرصہ سے میڈیا پالیسی پر چپقلش جاری تھی اور اس دوران سینیٹر فیصل جاوید آدھمکے اور ان کے مطابق وزارت اطلاعات کے وہ بھی مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ’’ہم مصروف تھے‘‘ کے اشتہار کے اوپر بھرپور بحث کیے جانے کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم نے کفایت شعاری پروگرام کے تحت کروڑوں روپے پی ایم ہا?س سے جو بچائے ہیں وہ ایک ایسے اشتہار کی نذر کردیئے گئے جس کو ریلیز کیے گئے عرصہ گزر گیا تاہم وہ آج تک کسی کے سمجھ میں نہ آسکا ہے۔(خالد/ظفرملک)



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…