پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

چین کا پاکستان اور امریکہ ما بین تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم،بڑا اعلان کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ ما بین تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کرتے ہیں ، دونوں ممالک کے بہتر تعلقات خطے میں امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہیں ، چین افغانستان مسئلہ پر دونوں ممالک کے حالیہ تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔

3تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران پاک امریکہ تعلقات بارے با ت کر تے ہوئے کہا کہ چین پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کرتا ہے ، پاک امریکہ بہترتعلقات افغانستان کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اثر انداز ہوں گے ۔ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری افغان امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ برکس میں روس، چین اور بھارت کے غیر رسمی اجلاس جو کہ جی ٹوئنٹی کانفرنس میں ہوئی بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے جی ٹوئنٹی کانفرنس میں شرکت کی اور سائیڈ لائن میں برکس ممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی کی جس میں گزشتہ اجلاس کے بعد نتائج بارے گفتگو کی گئی اور آپس کے تعلقات میں مزید بہتری کیلئے تعاون کو بڑھانے پر گفتگو کی گئی تا کہ بین الاقوامی تعلقات ، امن اور استحکام میں بہترکردار ادا کیا جائے ۔ برکس ممالک ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات چاہتے ہیں جس میں بنیادی اصولوں کو مدنظر دکھا جائے اور اس چیز کو یقینی بنایا جائے ،تمام ممبران کے تحفظات کو حل کیا جائے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے بنیادی نکات کا تحفظ کیا جائے ۔ (ن م)



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…