ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا بھائی گرفتار، ارسلان نے ایسی کیا حرکت کی تھی ؟پولیس تمام حقائق سامنے لے آئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی) آسٹریلیا میں پولیس نے پاکستانی نژاد کرکٹر عثمان خواجہ کا بھائی ارسلان خواجہ ساتھی طالب علم کو دہشت گردی کے الزام میں پھنسانے کی کوشش پر گرفتار کرلیا ہے۔عثمان خواجہ کے بھائی ارسلان خواجہ نے سڈنی پولیس کو ایک نوٹ بک فراہم کی جس میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا پلان موجود تھا ٗان معلومات کی بنیاد پر پی ایچ ڈی کا طالب علم قمر نظام الدین

گرفتار ہوا تھا۔ پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ارسلان خواجہ نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر جھوٹی کہانی تراشی اور دھوکہ دہی کرتے ہوئے ساتھی طالب علم کو مشکلات میں ڈالنے کی کوشش کی تھی۔سڈنی پولیس نے ارسلان کو گرفتار کرلیا ٗ ان پر انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، ارسلان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر مک ولنگ کا کہنا ہے کہ جو کچھ قمر نظام الدین کے ساتھ ہوا ، ہم اس پر بہت معذرت خواں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…