جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سب سے کم میچز میں 200وکٹیں ،یاسر شاہ 100 سالہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے صرف2وکٹوں کی دوری پر،فوادچوہدری کو بھی بے صبری سے انتظار ، جادوگر سپنر سے متعلق کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کررہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگرجب سوسال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے۔ انہوں نے مزید لکھا پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کررہی ہے یہ پاکستانی کرکٹ اور یاسر دونوں کے

لیے ایک سنگ میل ہے۔واضح رہے کہ یاسر شاہ کم میچز میں 200 وکٹیں لینے سے صرف 2 وکٹ کی دوری پرہیں۔ انہوں نے 33 ٹیسٹ میچز میں 198 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یہ ریکارڈ اب تک آسٹریلیا کے لیگ اسپنر کلیری گریمٹس کے پاس ہے جنہوں نے 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی ہیں۔آئی سی سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 14 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹاپ 10 میں جگہ بناتے ہوئے نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…