اسلام آباد(این این آئی) پاکستان ساکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ 13 دسمبر سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گی، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پاکستان ساکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر ملک مہربان علی نے سیکرٹری جنرل عدنان ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش
بھارت ، نیپال، ترکی، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ پاکستان ایشیائی سطح کی پہلی بار چیمپین شپ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں اتنی تعداد میں غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، انہوں نیکہا کہ پاک بھارت نمائشی میچز لاہور اور پشاور میں منعقد ہونگے، ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیمیں 10 دسمبر سے پاکستان پہنچانا شروع ہو نگی۔ انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ کو شان و شوکت منعقد کروانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔