جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی بولرز کے نام رہا ٗنیوزی لینڈ نے سات وکٹو ں پر229پر رنز بنا لئے 

datetime 3  دسمبر‬‮  2018 |

ابوظہبی(این این آئی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے۔شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے 24 رنز کی شراکت قائم کی تو ٹام لیتھم شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے،  انہوں نے اپنے ڈیبیو پر پہلی وکٹ حاصل کی۔اوپننگ بلے باز جیت راول نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، جنہیں یاسر شاہ نے آؤٹ کیا ٗ روس ٹیلر بھی بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 72 تک پہنچا تو کریز پر نئے آنے والے بلے باز ہینری نکولس بھی ایک رنز بنا کر یاسر شاہ کی گھومتی ہوئی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پانچویں وکٹ پر کپتان کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز کی شراکت قائم کی۔کین ولیم سن 89 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ بلال آصف نے گرینڈ ہوم کو 20 اور ٹم ساؤتھی کو دو رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو بی جے واٹلنگ 42 اور سمر ویل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 236ویں کھلاڑی ہیں جنہیں ٹیسٹ کیپ دی گئی، انہیں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔  نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے۔شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…