جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر وہاب ریاض کے ایسے مداح نکلے،بولنگ کا ایکشن ہی چرالیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی (آئی این پی)دنیائے کرکٹ کے عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ایسے مداح نکلے کہ ان کا بولنگ ایکشن ہی چرالیا۔ان دنوں ارجن ٹنڈولکر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ نیٹ پر بولنگ پریکٹس کرتے نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو کی خاص بات خاص یہ ہے کہ ارجن ٹنڈولکر اپنے بولنگ ایکشن میں پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کی طرح دوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں کی طرح جمپ کرکے بال کروا رہے ہیں۔ارجن ٹنڈولکر

کے اس ایکشن کو سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کے مداحوں نے پہچان لیا، تاہم انہوں نے ٹنڈولکر جونیئر کی پذیرائی بھی کی۔ وہ حال ہی میں انڈر 19 ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر بھی گئے تھے تاہم وہاں ان کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی ۔اس کے علاوہ بہار ٹرافی میں دہلی کے خلاف میچ میں ارجن نے 5 وکٹ حاصل کیے تھے ، جبکہ وینو مانڈکر ٹرافی میں بھی ارجن ٹنڈولکر نے اپنی تباہ کن بولنگ سے گجرات کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ممبئی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…