اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر سکھ لڑکی نے مسلمان سہیلی کیلئے ایثار کی مثال قائم کردی،قابل تحسین اقدام

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کی سکھ لڑکی نے مسلمان سہیلی کیلئے ایثار کی عظیم مثال قائم کردی، تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی ایک سکھ لڑی 23سال منجوت سنگھ نے اپنی مسلمان سہیلی سمرین کو اپنا گردہ عطیہ کردیا ہے،سمرین ایک عرصہ سے گردے کے امراض کا شکار تھی، ڈاکٹروں نے اسے کاہ تھا کہ گردہ ٹرانسپلانٹ کرنے کے سو ا اس کا کوئی علاج نہیں اس موقع پر اس کی سکھ سہیلی منجوت سنگھ آگے بڑھی اور اس نے مسلم سہیلی سمرین کو گردہ دینے کا اعلان کردیا۔

بھا رتی میڈ یا کی رپورٹ کے مطابق منجوت سنگھ کا گردہ میچ کرگیا ہے۔ منجوت کے والدین نے اپنی بیٹی کے فیصلے کی مخالفت کردی لیکن منجوت اپنے فیصلہ پر ڈٹی ہوئی ہے۔ دریں اثنا گردہ ٹرانسپلانٹ کرنے کی اجازت دینے والی کمیٹی نے منجوت کے والد کی اجازت کے بغیر گردہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ منجوت نے بھارتی اخبار کو بتا یا ہے کہ میں اپنے والدین کو الزام نہیں دے سکتی ان کی میرے ساتھ جذبات وابستگی ہے۔ وہ اپنے نقطہ نظر سے درست کہہ رہے ہیں لیکن میں جذبات سے بالاتر ہوکر سو رہی ہوں۔ ہمیں وہی کرنا چاہیے جس کیلئے خدا نے ہمیں بھیجا ہے۔ تمام تعلقات یہاں رہ جائیں گے لیکن زندگی بچانا انتہائی اہم ہے۔ میں بالغ ہوں اور اپنا فیصلہ خود کرسکتی ہوں۔ منجوک کا تعلق اودھم پورسے ہے جہاں چار سال قبال اس کی ملاقات سمرین سے ہوئی تھی اور وہ دونوں دوست بن گئیں۔ گزشہ دنوں اس نے فیس بک پر سمرین کی بارے پڑھا۔ اسے یقین نہیں تھا کہ یہ وہی سمرین ہے تاہم وہ بذریعہ ہوائی جہاز سمرین کے پاس پہنچ گئی۔ منجوت ایک نوجوان سرمایہ کار بھی ہے اور وہ انٹرنیشنل اینٹی کرپشن آینڈ ہیومن رائٹس کونسل کے نام سے ایک این جی او کی چیئرپرسن بھی ہے۔ سمرین آجکل شیر کشمیر انٹسی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزسری نگر میں داخل ہے۔ سمرین کے والد نے کہا ہے کہ وہ ایک غریب آدمی ہے اور آپریشن کیلئے سات ، آٹھ لاکھ روپے خرچ نہیں کرسکتا ۔ اس نے منجوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین کی بات مان لے کیونکہ اس کے والد نے ہسپتال والوں کو منع کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…