منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہندو بنئے کی سازش بے نقاب ،بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیوں کروا رہا ہے؟بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے پیچھےچھپی اصل وجہ سامنے آگئی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے لہٰذا کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا ٗکشیدگی کے باعث سارک کا اجلاس متاثر ہورہاہے، امن ہوگا تو سب کو فائدہ ہوگا، خطے کا مفاد ہے کہ بھارت پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں ٗبہتر تعلقات پاکستان اور

بھارت کے مفاد میں ہیں ٗبھارت کشمیر میں ہونیوالی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر نہ ڈالے۔ جمعہ کو یہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک علاقے کا مسئلہ نہیں ٗہم کشمیر اس لیے نہیں چاہتے کہ وہ بہت خوبصورت اور جنت نظیر ہے، ہمیں کشمیر کا معاملہ زمین کی نظر سے نہیں بلکہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں، وہاں کے بسنے والے ہمارے جسم کا حصہ ہیں، ان کی تکلیف سے ہم تکلیف میں جاتے ہیں، ہم اس پر تین جنگیں لڑچکے ہیں، کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈین اسپانسر دہشتگردی ہے کیونکہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط رکھنا چاہتا ہے، اب وقت تھا جب بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا تھا لیکن اب کشمیر کے بیانیے سے پورے بھارت پر قبضہ کیا ہوا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا، ہندوستان کی پالیسی میکنگ میں بے وقوف لوگ ہوں گے جو سمجھتے ہوں گے کہ کشمیر کا معاملہ صرف پاکستان کی وجہ سے چل رہا ہے، کشمیریوں کے کے اندر کے جذبات ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد وہاں کے لاکھوں لوگ خود ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مودی نے کشمیر کو بلین آف ڈالر کے پیکیج کا کہا، آزادی پیسے سے نہیں خریدی جاتی، آزادی ان کے اندر من کا جذبہ ہے، اگر من راضی نہیں تو کچھ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ کشیدگی کے باعث سارک کا اجلاس متاثر ہورہاہے، امن ہوگا تو سب کو فائدہ ہوگا، خطے کا مفاد ہے کہ بھارت پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ واحد راستہ امن کا ہے ٗدروازے امن کیلئے بنائے ہیں۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بہتر تعلقات پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہیں ٗبھارت کشمیر میں ہونیوالی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر نہ ڈالے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزادی من کے اندر کا جذبہ ہے ٗجذبات کے رشتوں کو فوجی تسلط سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کشمیر میں جتنی فوجی طاقت استعمال کی جائیگی اتنا نقصان ہو گا ٗجب امن ہو گا تو عوام کو فائدہ ہو گا۔دریں اثناترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی

مرضی و منشاء کے مطابق ہونا ہے۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ دنیا کا کوئی قانون انڈیا کو کشمیریوں پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان برٹش کشمیر گروپ کی رپورٹ کو سراہتا ہے، برطانوی کشمیر گروپ کی رپورٹ نے کشمیر میں جاری مظالم کو سامنے لایا ، رپورٹس میں بھارتی مظالم کا تفصیل سے ذکر ہے ٗاقوام متحدہ کی

انسانی حقوق کونسل نے بھی کشمیر میں مظالم کی تصدیق کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کم ووٹر ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ وہاں کے لوگ بھارت سے کتنا تنگ ہیں، کسی ملک کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے لاکھوں لوگوں کو باہرنکلنے پر مجبور کرے تاہم ایسا صرف اس طرح ممکن ہے کہ کسی ملک کے لوگ خود احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی اور منشاء کے مطابق ہونا ہے اور پاکستان بھی سفارتکاری کے زریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے لیکن لگتا یہ ہے کہ انڈیا کو ابھی تک اپنی غلطیوں کا ادراک نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…