منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

مریخ پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو موت کے لیے تیار ہوکر جائیں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ مریخ پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ سوچ کر جائیں کہ وہاں مرنے کا امکان زمین کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ یہ بات اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہی، جن کی کمپنی آئندہ چند برسوں میں لوگوں کو زمین کے پڑوسی سیارے پر بسانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘مریخ پر

موت کا امکان زمین کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے’۔ خیال رہے کہ اسپیس ایکس جن لوگوں کو مریخ پر بسانے کے لیے لے کر جائے گی ان کی واپسی نہیں ہوگی بلکہ وہ ون وے ٹکٹ پر وہاں منتقل ہوں گے۔ ایلون مسک نے کہا کہ جب آپ خلا میں سفر کریں گے تو موت کا امکان بھی بڑھتا چلا جائے گا، یہاں تک کہ اگر مریخ تک محفوظ سفر کرکے پہنچنے پر بھی وہاں لوگوں کو رہائشی بیس کی تعمیر کے لیے نان اسٹاپ کام کرنا ہوگا۔ اور مریخ کے سخت موسمی حالات بھی جلد موت کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ تاہم ایلون مسک کا کہنا تھا ‘ یہاں ایسے متعدد لوگ ہیں جو چوٹیاں سر کرتے ہیں، لوگ ہر وقت ماﺅنٹ ایورسٹ پر مرتے ہیں، مگر انہیں چیلنج پسند ہوتے ہیں’۔ اپنے بارے میں اسپیس ایکس کے بانی کا ماننا تھا کہ ایسے 70 فیصد امکانات ہیں کہ وہ خود بھی زمین چھوڑ کر مریخ منتقل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا ‘ ہم نے حال ہی میں کافی پیشرفت کی ہے اور میں بھی وہاں منتقل ہوسکتا ہوں’۔ اگر آپ بھی مریخ کے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو ابھی سے بچت کرنا شرع کردیں کیونکہ اس کا خرچہ پورے ایک لاکھ ڈالرز ہے جس کے بدلے آپ کو اسپیس ایکس کے اسٹار شپ میں ایک نشست ملے گی۔ یہ طیارہ خلائی سفر کے لیے تیار کیا جارہا ہے جبکہ اسی کے ذریعے چاند پر بھی لوگوں کو لے جایا جائے گا۔ گزشتہ سال ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ ان کی کمپنی 2024 تک انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…