منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی سرزمین پر سدھو کی خالصتان تحریک کے سربراہ کیساتھ تصویر بنوانے پر بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) سکھ گوردوارہ کمیٹی کے رہنما سردار گوپال سنگھ چاولہ عرف گوپی بھارت نے بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بنوائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو بھارت میں اس پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پہلے ہی کرتا رپور راہداری

کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت پر بھارت میں تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، اب بھارت میں خالصتان کے حامی سمجھے جانے والے گوپال سنگھ چاولہ کے ساتھ تصویر بنوانے پر بھارتی میڈیا پر ادھم مچ گیا۔حکمران جماعت بی جے پی نے سدھو کی تصویر پر ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر اس طرح کے فعل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،اس طرح کی میٹنگز میں سدھو کو فاصلہ رکھنا چاہئے۔واضح رہے کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران جب بھارتی مہمانوں کو خوش آمدید کہا جا رہا تھا تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قابل ذکر بھارتی مہمانوں سے مصافحہ کیا جن میں نوجوت سنگھ سدھو اور چاؤلہ سنگھ بھی شامل تھے۔بھارتی میڈیا نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرمی چیف کے دونوں سکھ رہنماؤں سے مصافحہ کے بارے میں زہریلا پروپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا کو ان دونوں سکھ رہنماؤں کا آرمی چیف سے مصافحہ ایک آنکھ نہ بھایا۔  سکھ گوردوارہ کمیٹی کے رہنما سردار گوپال سنگھ چاولہ عرف گوپی بھارت نے بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بنوائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو بھارت میں اس پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پہلے ہی کرتا رپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت پر بھارت میں تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…