بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

افغان صوبہ ہلمند میں اتحادی افواج نے عام شہریوں پر بم برسادیئے،ایک ہی گھرانے کے 30 افغان شہری جاں بحق ،خواتین و بچے بھی شامل

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کوہاٹ؍کابل(این این آئی) افغان صوبہ ہلمند میں اتحادی افواج کی شدید بمباری کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے 30 افغان شہری جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچہ زخمی حالت میں زندہ بچ گیا۔ جاں بحق افراد میں ایک ہی گھرانے کے افراد شامل ہیں جن میں بچے اور خواتین ہیں۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گرم سیر کے علاقے زنجیر دراب درہ میں

منگل کی شب تقریباً نو بجے اتحادی افواج نے طالبان کی بجائے مقامی شہری اخترمحمدکے گھر کو نشانہ بنایا جس کی زدمیں آکر 30 افغان شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک معصوم اور کمسن بچہ شدید زخمی ہوکر زندہ بچ گیا۔مقامی افراد کے مطابق بمباری کے وقت طالبان کی ایک گاڑی متاثرہ گھر کے قریب آکر رکی تھی لیکن بمباری کے نتیجے میں کوئی طالبان ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔ مقامی افراد کے مطابق بمباری کا نشانہ اخترمحمدکا گھر بنا جس میں موجودتمام 30افراد لقمہ اجل بنے تاہم زندہ بچ جانے والوں میں ایک بچہ باقی ہے جو شدید زخمی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔صوبہ ہلمند کے گورنرمحمدیٰسین نے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں مقامی شہری اخترمحمدکے گھر میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔  افغان صوبہ ہلمند میں اتحادی افواج کی شدید بمباری کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے 30 افغان شہری جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچہ زخمی حالت میں زندہ بچ گیا۔ جاں بحق افراد میں ایک ہی گھرانے کے افراد شامل ہیں جن میں بچے اور خواتین ہیں۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گرم سیر کے علاقے زنجیر دراب درہ میں منگل کی شب تقریباً نو بجے اتحادی افواج نے طالبان کی بجائے مقامی شہری اخترمحمدکے گھر کو نشانہ بنایا جس کی زدمیں آکر 30 افغان شہری جاں بحق ہوگئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…