اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عوام اپنا یقین قائم رکھیں اللہ نے چاہا توملک سے2017 ءتک توانائی بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا جس کے بعد نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع ترمواقع پیدا ہوں گے اورمخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیرپنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان بہت آگے جائے گا ،میاں محمد نواز شریف صدق دل سے ملکی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ‘ وزیراعظم کی سچی نیت کا ثمر ہے کہ پاکستان میں پہلی بار مہنگائی بڑھنے کی بجائے کم ہوئی ہے اور دہشت گردی پر بھی بہت حد تک قابو پا لیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے حلقہ کی یونین کونسل 258 محمود ٹاﺅن‘ علی ٹاﺅن میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کرنے کے بعدعلاقہ کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی مخالف ٹولہ اقتدارکی ہوس میں بری طرح مبتلا ہے اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے ملک کو پسماندہ اور نوجوانوں کو بیروزگار رکھنا چاہتاہے لیکن باشعور پاکستانی عوام ترقی ‘خوشحالی‘ روشنی اور روزگار کے لئے مسلم لیگ ن کی قیادت کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت زبانی دعوﺅں کی بجائے عوام کی عملی خدمت کر رہی ہے اور نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا کارواں چلتا رہے گا ،مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ، صرف دو سال کے عرصے میںعوام کو روشن پاکستان کی منزل سامنے دکھائی دے رہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں طاہرجمیل نے کہا کہ ہم چوہدری عابد شیرعلی مشکور ہیں جنہوں نے محمود ٹاﺅن اور علی ٹاﺅن میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا، اور محمود ٹاﺅن کے کچھ علاقے ابھی بھی سوئی گیس کی نعمت سے محروم ہیں ہمیں امید ہے کہ آئندہ بجٹ میں ان علاقوں کو بھی سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی۔ تقریب سے مقامی رہنماﺅں میاں سرور‘ ملک شہزاد‘ میاں امیر افسر‘ مولوی لیاقت‘حیدر اقبال‘ غفار کھادو‘ محمد ندیم نے بھی خطاب کیا۔
ملک سے2017 ءتک توانائی بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ، عابد شیرعلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ



















































