فیصل آباد (آئی این پی)رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ 5ارب 17کروڑ رہی پاکستان کی امپورٹہر سال بڑھتی جا رہی ہے جو ملک کے لیے خظرے کی گھنٹی ہے تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں پٹرولیم مصنوعات جس میں صاف شدہ تیل،خام تیل،قرتی گیس،پٹرو لیم گیس شا مل ہیں کی امپورٹ 4ارب 43کروڑ ڈا لر تھی۔
جو رواں سال بڑھ کر 5ارب17کروڑ ڈا لر رہی مختلف ذرائع کے مطا بق پاکستان کی امپورٹ ہر سال خطر ناک حد تک بڑھ رہی ہے جو ملک کے لیے خطر ناک ہے۔ اگر حکو مت معا شی پا لیسیوں پر فوری نظر ثا نی نہیں اور ایکسپورٹ بڑھا نے پر توجہ نہ تو تو آئے روز ملکی زر مبا دلہ بیرون مما لک منتقل ہو تا رہیگا اور ملکی قرضے اتارنے مین بھی مشکلات کا سا منا رہیگا۔